عرفان ملک: لاہور شہر میں غیر قانونی اسلحہ کی بھر مار کو کنٹرول کرنے کا فیصلہ ہو گیا۔ اسلحہ دوکانوں کی انسپکشن اور بغیر لائسنس اسلحہ کی دوکانوں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی نے شہر کے تمام ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو غیر قانونی اسلحہ پکڑنے کا ٹارگٹ دے دیا۔ لاہور کے مضافاتی علاقوں میں سرچ آپریشنز اور بلا لائسنس اسلحہ کو ضبط کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے ۔ ڈی آئی جی کے مطابق رواں ماہ ابتک اسلحہ ایکٹ کی خلاف ورزی پر479 مقدمات درج کئے گئے، اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران کینٹ ڈویژن نے 82، سول لائنز ڈویژن نے 47،سٹی135اور اقبال ٹاؤن ڈویژن نے 69مقدمات درج کیے ۔ اسی طرح صدر ڈویژن پولیس نے 72جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن نے 74مقدمات درج کیے۔