ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس کی کارروائی، پابندی کے باوجود ہوائی فائرنگ کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار

 پولیس کی کارروائی، پابندی کے باوجود ہوائی فائرنگ کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری : بھاٹی گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پابندی کے باوجود ہوائی فائرنگ کرنیوالے 2 ملزمان گرفتارکرلیے۔ 

پولیس نے ملزمان کو مختلف مقامات سے فائرنگ کرتے گرفتار کیا، ملزم عبدالرحمان فیملی پارک کے قریب فائرنگ کر رہا تھا، جبکہ ملزم حیدر اپنے گھر کے باہر رائفل سے فائرنگ کرتا گرفتار ہوا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضہ سے 1 رائفل 2 پسٹل ، گولیاں برآمد  ہوئیں، جبکہ ان کے خلاف مقدمات درج کردیے گئے۔