(ویب ڈیسک)فیصل آباد میں شادی سےانکارپرطالبہ اغوا،ملزمان طالبہ کو تشددکا نشانہ بناتے رہے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے یونیورسٹی ٹاون سے ملزمان نے خدیجہ نامی طالبہ کو اغوا کے بعد بہیمانہ تشدد کیا اور جنسی طور پر ہراساں کیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کاطالبہ پر بہیمانہ تشدد کیا اور بال کاٹےبھی کاٹ دیے جبکہ ملزمان طالبہ پرانسانیت سوزتشددکی ویڈیوبھی بناتےرہے۔واقعے کا مقدمہ تھانہ ویمن میں 6 نامزد اور 10 نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کیا گیا ہے۔
تفتیشی حکام کے مطابق ملزمان میں 2خواتین بھی شامل ہیں تاہم تمام ملزمان فرارہیں۔
متاثرہ طالبہ نے بتایا کہ ملزم دانش نےشادی سے انکار پرمجھےاور بھائی حسن کواغواکیا اور دانش جنسی ہراساں کرتےہوئےویڈیوبناتارہا۔