خواتین کی تعلیم و ترقی کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، فواد چوہدری

خواتین کی تعلیم و ترقی کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، فواد چوہدری
کیپشن: وفاقی وزیر فواد چوہدری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے نوبیل انعام یافتہ کارکن ملالہ یوسف زئی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان، افغانستان میں خواتین کی تعلیم و ترقی کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے گا۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق افغانستان میں طالبان کی جانب سے صدارتی محل کا کنٹرول سنبھالے جانے کے بعد نوبیل انعام یافتہ کارکن ملالہ یوسف زئی نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے فون پر گفتگو کی۔ نوبیل انعام یافتہ کارکن سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ پاکستان اپنا کردار ادا کرے گا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان خواتین سمیت بچوں اور مہاجرین کی تعلیم کی حمایت کو برقرار رکھے گا۔ وفاقی وزیر نے ملالہ یوسف  زئی کو بتایا کہ پہلے ہی پاکستان میں 6 ہزار افغان بچے زیر تعلیم ہے اور اب بھی ہم اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ گفتگو کے دوران سماجی رہنما نے وفاقی وزیر کو افغانستان میں خواتین اور بچوں کے حقوق سے متعلق عالمی تشویش سے آگاہ کیا۔

ساتھ ہی ملالہ یوسف زئی نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ پاکستان کو افغانستان میں خواتین کی تعلیم و فلاح و بہبود کے لیے فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔ اس سے قبل انہوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں افغانستان میں طالبان کے کنٹرول پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے خواتین، بچوں اور انسانی حقوق کے علمبرداروں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار کیا۔