سوشل سکیورٹی ہسپتال اب شوکت خانم کی طرز پر چلیں گے

سوشل سکیورٹی ہسپتال اب شوکت خانم کی طرز پر چلیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم: سوشل سکیورٹی کے تمام ہسپتالوں کو جدید بنیادوں پر کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا، 40 ناکارہ ایمبولینسز کو فوری طور پر مرمت کروا کر پول میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر سوشل سکیورٹی سید بلال حیدر نے محکمے کی بہتری کے لیے اہم فیصلے کرلئے ہیں۔ سوشل سکیورٹی کے تمام 20 ہسپتالوں کو شوکت خانم ہسپتال کی طرز پر کمپوٹرائزڈ کیا جائے گا، سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں پیپر لیس ورکنگ کو یقینی بنایاجائے گا۔ ہسپتالوں میں فارماسسٹ کی 17نئی آسامیوں کی منظوری دے دی گئی جبکہ فوری بھرتی کا عمل شروع بھی شروع کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

بیمار ورکرز اور اُن کے لواحقین کی نقل و حرکت آسان بنانے کیلئے نئی ایمبولینسسز خریدنے جبکہ 40 کے قریب ناکارہ ایمبولینسسز کو فوری طور پر مرمت کروا کر کارآمد بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب کے تمام سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں خراب ائر کنڈیشنرز کو ایک ہفتے کے دوران مرمت کروا کر چلانے کی ہدایات بھی دی گئیں ہیں۔