چینی کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی

چینی کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ذیشان صفدر ) لاہور میں حکومت چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی، ماڈل ٹاؤن میں چینی غائب، اقبال ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن میں چینی 100 روپے فی کلو گرام جبکہ ٹاؤن شپ، گرین ٹاؤن میں 95 روپے کلو فروخت ہونے لگی۔

حکومت چینی کی قیمت کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔ ایک طرف گورنمنٹ سستی چینی کی دعویدار ہے تو دوسری جانب چینی کی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے وہی دعوے ہوا ہو چکے ہیں۔ 70 روپے کلو والی چینی کہیں 95 روپے تو کہیں 100 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے، ایسے دکاندار جنہیں جرمانے ہوئے ہیں انہوں نے چینی رکھنا ہی چھوڑ دی ہے

ٹاؤن شپ میں 92 روپے، گرین ٹاؤن میں 95 روپے اور گارڈن ٹاؤن، اقبال ٹاؤن میں چینی 100 روپے فی کلو جبکہ کوٹ لکھپت میں چینی 95 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی۔ دکانداروں نے بتایا کہ چینی کی قیمت خرید مہنگی ہونے سے مجبوراً مہنگی بیچتے ہیں۔ چینی کے بڑے ڈیلروں کو کنٹرول کرنے میں حکومت ناکام ہے۔

دوسری جانب شہری چینی مہنگے داموں خریدنے پر بلبلا اٹھے ہیں۔ چینی کی قیمتوں میں اضافے سے دکاندار اور شہری دونوں پریشان ہیں لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ حکومت عوام کے اس مسئلے کو کس قدر سنجیدہ لیتی ہے۔