سٹی42: نیب لاہور میں حکومتی، اپوزیشن اور بیوروکریسی کی پیشیوں کا ایک اور ہفتہ، ڈاکٹر راحیل صدیقی، حنیف عباسی، میاں محسن لطیف، غضنفر عباس چھینہ کی کل نیب طلبی۔
تفصیلات کے مطابق نیب لاہور میں رواں ہفتے اہم پیشاں ہوں گی، نیب نے راحیل احمد صدیقی سابق پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب کو بھی 17 آگست کو دوبارہ طلب کر لیا، نیب کی جانب سے دیا گیا سوالنامہ کے جوابات بھی جمع کرانے کی ہدایت کی گئی، نیب وزیراعلی پنجاب کے خلاف نجی ہوٹل کو خلاف ضابطہ شراب کے لاسیسینس کے اجرا کے حوالے سے تحقیقات کر رہا ہے، نیب نے لیگی رہنما حنیف عباسی کو بھی کل 17 اگست کو طلب کر لیا ہے، نیب نے حنیف عباسی کو سپورٹس پورڑ کرپشن کیس میں طلب کیا ہوا ہے۔
نیب لاہور کی جانب سے لیگی رہنما کو 20 سوالوں پر مشتمل سوالنامہ بھی ارسال کیا ہے، حنیف عباسی کو تمام سوالات کے جوابات کے ہمراہ پیش ہونے کی بھی ہدایت کی گی ہے، تحریک انصاف کے ایم پی غظنفر عباس چھینا کو 17 اگست کو نیب لاہور میں پش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے اور نیب لاہور نے تحریک انصاف کے غظنفر عباس چھینا اور ملک کرامت کے خلاف بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
مسلم لیگ ن اور شریف خاندان کے ایک اور رہنما کو بھی نیب نے طلب کر لیا ہے، مریم نواز کے ماموں زاد بھائی محسن لطیف کو بھی نیب لاہور نے 17 اگست کو طلب کر لیا ہے، محسن لطیف کو اوقاف کی زمین دینے کے کیس پر طلبی کے نوٹس بھی موصول ہوگیا ہے۔
سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف، ایل ڈی اے اور اوقاف کے افسران بھی اس انکوائری میں شامل ہیں، نیب لاہور نے تحریک انصاف کے صوبائی وزیر انصر مجید نیازی کو طلب کر لیا ہے، وزیر لیبر کو 19 اگست کو نیب میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، انصر مجید نیازی کے خلاف غیر قانونی ٹرانسفر پوسٹنگ اور تقرریوں کا الزام ہے۔