شادمان کے ایک گھر سے ڈینگی لاروا برآمد ، مالک مکان کو نوٹس جاری

شادمان کے ایک گھر سے ڈینگی لاروا برآمد ، مالک مکان کو نوٹس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس:ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی شادمان میں ڈینگی سرویلنس،گھر سے لارروا برآمد ہونے پر مالک مکان کو نوٹس جاری کر دیا گیا.
 تفصیلات کے مطابق اے سی سٹی صفدر ورک نے ڈینگی ٹیموں کے ہمراہ شادمان میں ڈینگی سرویلنس کی۔ڈینگی ٹیموں کی جانب سے سرویلنس کے دوران علاقہ میں انڈور اور آؤٹ ڈور چیکنگ بھی کی گئی۔یونین کونسل 94 کی انڈور سرویلنس کے دوران شادمان کے ایک گھر سے ڈینگی لارووا برآمد ہوا۔ڈینگی لارروا برآمد ہونے پر ٹیموں نے گھر کے رہائشیوں کو وارننگ نوٹس جاری کی۔ڈینگی لارروا گھر میں موجود گرین ایریا سے ملا۔