ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف ماہر قانون اور دانشور رضا کاظم لاہور میں سپرد خاک

معروف ماہر قانون اور دانشور رضا کاظم لاہور میں سپرد خاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : معروف ماہر قانون اور دانشور رضا کاظم کو لاہور میں سپرد خاک کردیا گیا۔ ان کی نماز جناز ہ میں دوست احباب، وکلا سمیت زندگی کے مختلف شعبوں کے افراد نے شرکت کی۔ 

نمازِ جنازہ گلبرگ لاہور میں ادا کی گئی، جس سینئر قانون دان حامد خان ،سلیمہ ہاشمی، اداکار نورالحسن سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

 96 سالہ رضا کاظم وکالت کے علاوہ اور فنون لطیفہ سے بھی وابستہ رہے۔ کئی کتابیں لکھیں۔ ایوب خان، ذوالفقار علی بھٹو اور ضیاء دور میں جیل بھی کاٹی۔

رضا کاظم عالمی سطح کے مقدمات لڑا کرتے تھے۔ انھوں نے ساگر وینا کے نام سے کلاسیکل ساز بھی ایجاد کیا۔

 وہ ماڈل جگن کاظم کےتایا اور اینکرپرسن نسیم زہرہ کے بھائی تھے۔