ویب ڈیسک: ہری پور کی حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں آگ لگنے کے واقعے میں 8 افراد جاں بحق جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 8 افراد زخمی ہوئے۔
ڈی پی او ہری پور شفیع اللّٰہ گنڈاپور کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی گھرانے سے ہے۔انہوں نے بتایا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے آگ لگ گئی تھی، پانچ اضلاع کے فائر بریگیڈ نے آگ بجھانے میں حصہ لیا۔ پولیس نے بھی ریسکیو اور فائر بریگیڈ کے ساتھ مل کر امدادی کاروائیوں میں حصہ لیا۔
شفیع اللّٰہ گنڈاپور کا کہنا ہے کہ پانچ لاشیں کوٹ نجیب اللہ اسپتال لائی گئیں اور تین ٹراما سینٹرمیں موجود ہیں۔