ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید الاضحیٰ: مویشی منڈیوں سے متعلق اہم فیصلے

عید الاضحیٰ: مویشی منڈیوں سے متعلق اہم فیصلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : کمشنر کراچی کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ عید الاضحیٰ پر مویشی منڈیوں کے اجازت نامے پولیس اور ٹریفک پولیس کی مشاورت سے دیے جائیں گے۔

عید الاضحیٰ پر مویشی منڈیوں کے اجازت نامے کمشنرکراچی کی منظوری سےجاری ہوں گے۔

کمشنرحسن نقوی نے اجلاس سے گفتگو میں کہا کہ کےایم سی، ٹاؤنز اور کنٹونمنٹ بورڈز منڈیوں کیلئے ڈپٹی کمشنرز سے رجوع کریں گے اور بغیر اجازت قائم مویشی منڈی غیرقانونی قرار دے کر سخت کارروائی ہو گی، شہر میں جگہ جگہ غیرقانونی مویشی منڈیوں کی روک تھام کی جائےگی۔ 

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مویشی منڈیوں کےلیے سیکیورٹی، صفائی اور پارکنگ کے اقدامات کیےجائیں گے ساتھ ہی مویشی منڈی کےلیےمتعلقہ ڈپٹی کمشنر سے تحریری رجوع کرنا لازمی ہو گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال شہرمیں مرکزی منڈی سمیت کل 14مویشی منڈیوں کی اجازت دی گئی تھی۔