ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گرین پاکستان انیشیٹیو ; سعودی عرب کے تعاون سے 15 سو ایکڑ بارانی زمین کو زرخیز بنایا گیا

 گرین پاکستان انیشیٹیو ; سعودی عرب کے تعاون سے 15 سو ایکڑ بارانی زمین کو زرخیز بنایا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: گرین پاکستان انیشیٹیو؛ سعودی عرب کے تعاون سے 15 سو  ایکٹر بارانی زمین کو زرخیز بنایا گیا ۔ 

سعودی عربیہ پاکستان ٹرپ کی تقریب رونمائی کا انعقاد ہوا۔  تقریب رونمائی، گرین پاکستان انیشیٹیو کے حوالے منعقد کی گئی ۔ ڈاکٹر سلمان بن علی الخطیب، نائب وزیر برائے زراعت سمیت سعودی حکام  شریک ہوئے ۔

پاک سعودی اشتراک سے اشتراک سے گرین پاکستان انیشئیٹو میں بڑی پیشرفت  ہوئی ۔ سعودی تعاون سے پاکستان میں سینٹرل پیوٹ اریگیشن سسٹم کا آغاز کیا گیا۔ گرین پاکستان انیشیٹیو کے تحت 15 سو ایکڑ بارانی زمین کو زرخیز بنایا گیا۔ 

سعودی نائب وزیر صحت و دیگر سعودی حکومت نے سعودی عربیہ پاکستان ٹرپ۔ منصوبے کی رونمائی کر دی۔ سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کو 10 سینٹرل پیوٹ اریگیشن سسٹم کا تحفہ دیاگیا ۔ پاکستان اور سعودی عرب کا زراعت کے شعبے میں بھی اسٹریٹجک تعاون  کیا گیا ۔ سعودی عرب سے ملنے والے سسٹم کی مالیت 50 کروڑ روپے ہے۔ نومبر میں سینٹرل اریگیشن سسٹم پاکستان کے حوالے کیا گیا۔ پاکستان نے بھکر میں جی پی آئی کے تحت ریکارڈ مدت میں سینٹرل پیوٹ اریگیشن سسٹم کو فعال کیا۔ پاکستان نے جی پی آئی کے تحت سینٹرل پیوٹ اریگیشن سسٹم سے 1500 ایکڑ بنجر زمین کو قابل کاشت  بنایا گیا ۔ 

تقریب میں سعودی تعاون سے زرخیز بنائی جانے والی بارانی زمینوں  کے حوالے سے دستاویزی ویڈیو پیش کی گئی۔