ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لوڈشیڈنگ کے باعث بیٹری فینز اور لائٹس کی مانگ میں اضافہ

لوڈشیڈنگ کے باعث بیٹری فینز اور لائٹس کی مانگ میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارباز خان:لاہور شہر میں بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ اور شدید گرمی کے باعث شہری متبادل ذرائع اپنانے پر مجبور ہو گئے ہیں، جس کے نتیجے میں بیٹری فینز اور ریچارج ایبل لائٹس کی مانگ میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق بجلی کی طویل بندش کے باعث گھریلو صارفین بڑی تعداد میں بیٹری سے چلنے والے پنکھے اور لائٹس خرید رہے ہیں تاکہ گرمی اور اندھیرے سے بچا جا سکے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ طلب میں اچانک اضافے کے باعث ان مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے، جبکہ کچھ جگہوں پر قلت کا سامنا بھی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بار بار کی لوڈشیڈنگ نے زندگی مشکل بنا دی ہے، اور متبادل انتظامات کیلئے اضافی اخراجات برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اگر لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا تو آنے والے دنوں میں بیٹری سے چلنے والی اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔