ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریجنل ٹیکس آفس کے  انسپکٹرز کےتقرر و تبادلے

ریجنل ٹیکس آفس کے  انسپکٹرز کےتقرر و تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر:ریجنل ٹیکس آفس لاہور نے 25 انسپکٹرز کے تقرر و تبادلے کر دئیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق چیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس لاہور آمینہ فیض بھٹی کی ہدایت پر مختلف زون میں تبادلے کر دیئے،انسپکٹرز آئی آر فروا غفار اور فریال شہزاد کو آر ٹی او لاہور زون ٹو میں تعینات کر دیا۔

انسپکٹر بشریٰ اقبال اور عمارہ اسلم چیف کمشنر اِن لینڈ ریونیو رپورٹ , حافظ اسد اور وقار امجد کو ود ہولڈنگ زون میں رپورٹ کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

انسپکٹر آئی آر جواد فاروق اور حسین نواز کو زون ون آر ٹی او لاہور میں بھیج دیا گیا, ریجنل ٹیکس آفس لاہور نے متعلقہ مزید انسپکٹرز آئی آر کو مختلف زون میں تبدیل کیا گیا۔