افشاں رضوان:لاہور کے باسیوں پر موسم کے دو وار،گرمی اور فضائی آلودگی دونوں اپنے عروج پر،باغوں کے شہر میں گرمی مسلسل بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے، تاحال بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
لاہور کے باسیوں پر موسم کے دو وار،گرمی اور فضائی آلودگی دونوں اپنے عروج پر ہے،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 جبکہ محسوس 30 کیا جا رہا ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت زیادہ 38 اور کم سے کم 24 تک جانے کا امکان ہے۔
11 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، شہر کی فضاء انتہائی غیر صحت بخش قرار دی گئی، ملک بھر میں فضائی الودگی کے اعتبار سے شہر کا پہلا نمبر ہے۔
فضائی الودگی مجموعی شرح 170 ریکارڈ کی گئی، برقی روڈ 188، سید مراتب علی روڈ 180، یونیورسٹی اف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی 174،ہونڈا گیٹ وے 174،ٹھوکر نیاز بیگ 173 آئے کیو آئی ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب آج سے 20 اپریل کے دوران اسلام آباد ، پنجاب ،مری، گلیات خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کی پیش گوئی ہے جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔