گوجرانوالہ زون کی بڑی کاروائی، وہاب نامی انسانی سمگلر گرفتار

 گوجرانوالہ زون کی بڑی کاروائی، وہاب نامی انسانی سمگلر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: گوجرانوالہ سے انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف گوجرانوالہ زون کی بڑی کاروائی، وہاب نامی انسانی سمگلر کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم وہاب نے شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے کے لیے ان سے لاکھوں روپے بٹورے، شہری کو اٹلی ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 10 لاکھ 50 ہزار روپے ہتھیائے۔متاثرہ شہری کو مصری بحریہ نے سمندر سے ریسکیو کیااور پاکستان بھیج دیا گیا۔ 

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔