سیالکوٹ : اڑھائی سالہ کمسن بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل

 سیالکوٹ : اڑھائی سالہ کمسن بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

میاں محمد اشفاق: چھے روزقبل سیالکوٹ سے لاپتہ ہونے والی بچی جنت فاطمہ درندگی کی بھینٹ چڑھ گئی۔

سیالکوٹ کے علاقہ سرائے شاہ فتح سے اڑھائی سالہ کمسن جنت کی نعش قریبی کھیتوں سے برآمد ہوئی۔کمسن جنت کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔ 

جنت فاطمہ پسرور تھانہ بڈیانہ کی حدوود سرائے شاہ فتح میں عید منانے اپنے ننھیال آئی ہوئی تھی ،عید کے روز گھرسے چیز لینے نکلی اور پھر لاپتہ ہوگئی۔پولیس نے ڈرون کیمرہ کی مدد سے لاش گندم کے کھیتوں سے برآمد کی۔

پولیس کی جانب سے نعش کو قبضہ میں لیکرعلاقہ میں ناکہ بندی کردی گئی ہے۔