لاہور میں 265 ٹریفک حادثات رپورٹ،293 افراد زخمی

لاہور میں 265 ٹریفک حادثات رپورٹ،293 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: شہر لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 265 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے جس کی زد میں آکر 293 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 293 افراد زخمی ہوئے، 125 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 168 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔