اووربلنگ:  ایف آئی اے نےتحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا

 اووربلنگ:  ایف آئی اے نےتحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا)ایف آئی اے نے لیسکو میں لائف لائن صارفین کو کروڑوں کی اووربلنگ کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا، دو سے چار کے دوران ڈی بلز، ریویو کیسز، ایم سی اوز سمیت دیگر ریکارڈ طلب کر لیا۔
 ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے نے مراسلے کے ذریعے کمپنی کے ریونیو ڈیپارٹمنٹ سے دو سے چار سال کا ریکارڈ طلب کر لیا۔
ہے، ایف آئی اے نے دو سال کے دوران چارج ہونیوالے ڈی ٹیکشن بلز اور تبدیل ہونے والے میٹرز کا ریکارڈ ایم سی او رپورٹس کیساتھ مانگ لیا ہے، اسی طرح ریونیو ڈیپارٹمنٹ سے دو سال کے دوران ریویو ہونے والے بلز کا ڈیٹا جبکہ چار سال کے دوران نصب ہونے والے نیو کنکشنز کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے۔

 ایف آئی اے نے تحقیقات کے دوران 48 کروڑ روپے کے اضافی بلز چارج کرنے کی نشاندہی کی ہے۔ اس وقت پاور سیکٹر میں وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی ہدایت پر اووربلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔