سکولوں میں پلاسٹک کے استعمال پر پابندی  عائد،پودے لگانے کا حکم،مراسلہ جاری

سکولوں میں پلاسٹک کے استعمال پر پابندی  عائد،پودے لگانے کا حکم،مراسلہ جاری
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)سکولوں میں پلاسٹک کے استعمال پر پابندی لگادی گئی۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےمراسلہ جاری کردیا۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سکولوں میں پلاسٹک کے استعمال پر پابندی لگادی ہے،تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

 مراسلےمیں کہا گیا ہے کہ فضائی آلودگی کم کرنے کیلئے سکولوں میں پودے لگائے جائیں۔پودے سکول کی چار دیواری کے ساتھ لگائے جائیں۔پلے گراونڈز کی خوبصورتی کو خراب کیے بغیر میواکی فارسٹ بھی بنایا جائے۔

کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کیلئے مختلف رنگوں کے کوڑا دان نصب کیے جائیں۔ایجوکیشن اتھارٹیز احکامات پر سو فیصد عملدرآمد کروانے کی پابند ہونگی۔