ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے باسیوں کے لئے اہم خبر

لاہور کے باسیوں کے لئے اہم خبر
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسام سلطان)ضلع لاہور میں فری آٹا رمضان پیکج کی تقسیم کے اعدادوشمار جاری کر دیئے گئے،لاہور میں اب تک 30 لاکھ 74 ہزار 588 آٹا بیگز تقسیم کیے گئے ۔
ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے بتایا کہ تحصیل شالیمار میں 7 لاکھ 74 ہزار 85 اور ماڈل ٹاؤن میں 7 لاکھ 79 ہزار 876 آٹا بیگز تقسیم کیے گئے۔ تحصیل لاہور سٹی میں 6 لاکھ 50 ہزار 945 اور رائے ونڈ میں 6 لاکھ 32 ہزار 905 آٹا بیگز تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

تحصیل لاہور کینٹ میں 3 لاکھ 64 ہزار 348 فری آٹا بیگز فراہم کیے گئے،بے نظیر انکم سپورٹ سے رجسٹرڈ 34ہزار 90 افراد میں آٹا تقسیم کیا گیا۔ نادرا سے 56 ہزار 783 رجسٹرڈ افراد میں رمضان پیکج بیگز تقسیم کیے جا چکے ہیں ۔ابھی 1 لاکھ 56 ہزار 988 مفت آٹا بیگز عوامی فراہمی کیلئے مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔ کل 9 لاکھ 11 ہزار 748بے نظیر انکم سپورٹ، 4 لاکھ 43 ہزار 970 نادرا اہل افراد میں مفت بیگز تقسیم کیے جا چکے۔وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پرمفت آٹا فراہمی سنٹرز سپلائی کی موجودگی تک کھلے رہیں گے۔