کورونا میں خدمات سرانجام دینے والوں کیلئے بڑا انعام

Incentive for Doctors
کیپشن: Corona Virus
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: کورونا کے دوران کام کرنے کا انعام دیا جائے، محکمہ پرائمری ہیلتھ نے ملازمین کیلئے 1 کروڑ 60 لاکھ روپے اعزازیہ مانگ لیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ پرائمری ہیلتھ نے اپنے افسروں اور ملازمین کیلئے ایک کروڑ ساٹھ لاکھ اعزازیہ مانگا ہے۔ چار بنیادی تنخواہیں بطور اعزازیہ مانگ لی گئی ہیں۔ یہ اعزازیہ افسران کا کورونا کے دوران کام کرنے کی وجہ سے مانگا گیا ہے۔

 محکمہ نے کورونا ڈیوٹی دینے والے فیلڈ سٹاف کیلئے بھی اعزازیہ مانگا ہے جبکہ محکمہ خزانہ کو سمری ارسال کی گئی ہے۔ محکمہ خزانہ نے سمری کیبنٹ کمیٹی برائے فنانس کو بھیج دی۔ کیبنٹ کمیٹی کی منظوری کے بعد اعزازیہ محکمہ پرائمری ہیلتھ کے افسران اور ملازمین کو ملے گا۔

دوسری جانب کورونا کی شدت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا کے مزید 1 ہزار 402 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ  26 اموات کی تصدیق کی گئی ہے۔ شہر کے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں وائرس کے 754 کنفرم مریض داخل ہیں، جن میں سے 233 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور  انہیں وینٹی لیٹر پر مصنوعی تنفس فراہم کیا جارہا ہے۔