ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیمپ جیل، کورونا وائرس کے 37 قیدیوں کی آخری رپورٹ بھی منفی

 کیمپ جیل، کورونا وائرس کے 37 قیدیوں کی آخری رپورٹ بھی منفی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: کیمپ جیل سے کورونا وائرس رخصت ہونے لگا۔ کورونا وائرس کے مصدقہ مریض قیدی صحتیاب ہوگئے۔مصدقہ مریض قیدیوں میں سے 37قیدیوں کا آخری ٹیسٹ کی رپورٹ بھی منفی آگئی۔
کیمپ جیل میں محکمہ صحت ،جیل افسران اورعملےکی محنت رنگ لی آئی ہے ، کورونا وائرس کاشکار ہونیوالے 59 قیدیوں میں سے37قیدی کوروناوائرس سے نجات حاصل کرکے صحتیاب ہوگئے ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل اسدوڑائچ کے مطابق آج37قیدیوں کےتیسرےٹیسٹ کی رپورٹ بھی منفی آگئی جو کہ جیل کے ماحول کوخوشگوار بنانے کیلئے خوش آئند ہے۔جیل ہسپتال میں زیرعلاج دیگر22قیدیوں میں سے12کادوسراٹیسٹ بھجوادیاگیاجن کی رپورٹ کل موصول ہونے کی امید ہے۔قیدیوں کی بیرکس پر ڈیوٹی سرانجام دینے والے کیمپ جیل کےمزید14ملازمین کی کورونارپورٹ بھی منفی آگئی ہے۔

سپرنٹنڈنٹ جیل اسدوڑائچ کا کہنا ہے کہ جیل سے قیدیوں کی دوسری جیلوں میں منتقلی اورکورونا کاشکار قیدیوں کے دن رات علاج ومعالجے پرمحنت سے مزید قیدیوں کو بیماری سے بچالیا ہے.اسدوڑائچ کا کہنا ہے کہ 512 قیدیوں اور 15سٹاف ممبران کے ٹیسٹ کروائے گئے تھے جن میں سے 59 قیدیوں اور ایک سٹاف کارزلٹ مثبت آیا تھااوراب حالات بہتر ہونا شروع ہوگئے ہیں اور قیدیوں میں اتنے بڑے پیمانے پرٹھیک نتائج آنے پرجیل کے ماحول پر مثبت اثرات مرتب ہونگے .

خیال رہے کہ صرف پاکستان کی جیلوں میں ہی نہیں بلکہ دنیا میں کوررونا  کو شکست دینے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ صحت یاب افراد کی تعداد پانچ لاکھ پندرہ ہزار سے بڑھ گئی، چوبیس گھنٹوں میں تیس ہزار افراد نے کرونا کو مات دی۔ پاکستان میں بهی کوررونا کے 1645مریض صحت یاب ، سندھ میں مزید 133، خیبر پختونخوا میں 13مریضوں نے کرونا کو شکست دے دی جبکہ مزید 342 نئے مریض سامنے آنے کے بعد تعداد مریضوں کی تعداد 6 ہزار 505 ہو گئی۔ پنجاب میں 3ہزار 232،سندھ میں ایک ہزار 668، خیبر پختونخوا میں 912،بلوچستان میں 280 افراد متاثر ہیں۔ چوبیس گھنٹوں میں مزید سترہ اموات ہويینں، مرنے والوں کی تعداد 124 ہو گئی ہے۔
 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔