کسٹمز کی مختلف علاقوں میں کارروائی، لاکھوں مالیت کا سامان ضبط

کسٹمز کی مختلف علاقوں میں کارروائی، لاکھوں مالیت کا سامان ضبط
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( رضوان نقوی ) کسٹمز اینٹی سمگلنگ کی مختلف کارروائیاں، لاکھوں روپے مالیت کے آٹو پارٹس، سمگل شدہ الائچی اور بادام کی بھاری کھیپ تحویل میں لے لیے۔

   کسٹمز اینٹی سمگلنگ کی ٹیم نے کالا شاہ کاکو کے قریب کارروائی کرتے ہوئے راولپنڈی سے آنے والے مزدہ کو تحویل میں لے کر آٹو پارٹس کی بھاری کھیپ برآمد کرلی ہے،، کسٹمز حکام کے مطابق آٹو پارٹس کی مالیت اٹھائیس لاکھ روپے سے زائد ہے جبکہ کسٹمز اینٹی سمگلنگ کی ٹیم نے ملتان روڈ پر کارروائی کرکے سمگل شدہ چھوٹی الائچی اور بادام سے بھرا ٹرک تحویل میں لے لیا ہے،، جس کی مالیت تقریباً 65 لاکھ روپے ہے۔

اسی طرح کسٹمز کی ٹیم نے پشاور سے آنے والی مسافر بس کو روک کر سمگل شدہ ٹوتھ پیسٹ اور لاکس کی بھاری کھیپ بھی برآمد کرلی۔ کسٹمز کی ٹیموں نے کلکٹر کسٹمز احمد روف کی اطلاع پر ڈپٹی کلکٹر نوید الرحمٰن بگوی کی سربراہی میں کارروائی کی۔