(قیصر کھوکھر) پی پی ایس سی نے 4 محکموں کےمختلف عہدوں کے تحریری اور 3 محکموں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
پنجاب سروس ٹربیونل میں سٹینو گرافر کی آسامیوں کیلئے 9 امیدوار حتمی طور پر کامیاب ہوئے ،سفارش کیے گئے امیدواروں میں محمد سعد، عدیل وارث، آمنہ، محمد سفیان اور محمد سہیل طارق شامل ہیں۔
انوائرنمنٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر بائیو ڈائیورسٹی کیلئے1امیدوار کامیاب ہوا، ،پنجاب ریونیو اتھارٹی میں ایڈمن آفیسر کیلئے 4 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار دیے گئے،کامیاب امیدواروں میں محمد اویس شریف، حافظ محمد کاشف، کومل فاطمہ اور عائشہ محمود شامل ہیں۔
ڈپٹی کمشنر آفس شیخوپورہ میں جونیئر کلرک کی 19 آسامیوں پر 75 امیدوار کامیاب ہوئے ،کامیاب امیدواروں میں آمنہ بی بی، حرا اسد، صدف نور، ثناء امجد اور کنزہ ظفر شامل ہیں۔
ٹیپا لاہور میں سب انجینئر مکینیکل کی1آسامی پر 5 امیدوار انٹرویو کیلئےکامیاب ہوئے ،کامیاب امیدواروں میں عامر شہزاد، محمد بلال، زبیر احمد، محمد فیصل اور شکیل احمد شامل ہیں۔
محکمہ خزانہ ، ڈپٹی اکاؤنٹنٹ کی 60 آسامیوں پر 301 امیدوار انٹرویوکیلئے کامیاب ہو ئے،امیدواروں میں رابعہ کنول، بشریٰ مراد، رابعہ عباس، نمرہ صدیق اور سمن شبیر گوندل و دیگر شامل ہیں۔
چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں آڈٹ آفیسر کی1آسامی پر 5 امیدوار کامیاب ہو ئے ،امیدواروں میں محمد غفران، شعیب حیدر، محمد احمد اعوان، محمد ذیشان وحید ملک اور عمر شہزاد شامل ہیں۔
حتمی نتائج کے اعلان کے بعد سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد کی جانب سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے ہیں۔