ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں:وزیراعظم 

بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں:وزیراعظم 
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں شدید بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے پیش نظر تمام اداروں کو تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔

 وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے ملاقات کی اور حالیہ مون سون سیزن میں شدید بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے پیشگی انتظامات پر بریفنگ دی۔

 شہباز شریف نے اس موقع پر ہدایت کی کہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں عوام کو ہر ممکن امداد اور ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

 انہوں نے بارشوں کے دوران رابطہ سڑکوں اور پلوں پر ٹریفک کی روانی یقینی بنانے اور امدادی سامان کی ترسیل کیلئے متعلقہ محکموں کے ساتھ روابط بڑھانے کی ہدایت بھی کی۔

  وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو متعلقہ صوبائی اداروں اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کے ساتھ مؤثر رابطہ رکھنے کی ہدایت جاری کی۔

 ملاقات میں چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر کئے گئے پیشگی انتظامات کے باعث متعلقہ ادارے اس مون سون سیزن کی مؤثر اقدامات کے ساتھ بہتر انداز میں نگرانی کر سکے۔

 لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے وزیراعظم کو جاری مون سون سیزن کے متوقع رجحان اور صوبوں اور اداروں کے باہمی تعاون سے جاری مجموعی انتظامات کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔