ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹِک ٹاکر سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے صلح ؛ عدالت میں بیان دے دیا

ٹِک ٹاکر سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے صلح ؛ عدالت میں بیان دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: ٹِک ٹاکر سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے صلح ہو گئی، عدالت میں بیان دیدیا

جج عامر ضیا  نے  سامعہ حجاب سے استفسار   کیا کہ کیا آپ کا معاملہ حل ہو گیا ہے؟ 

سامعہ حجاب  نے عدالت میں بیان دیا کہ جی ہمارا معاملہ طے ہو گیا ہے۔

جج عامر ضیاء  نے  استفسار  کیا کہ کیا اس کیس کی مزید پیروی کرنا چاہتی ہیں؟ 

ٹِک ٹاکر سامعہ حجاب نے بیان دیا کہ میں اپنا کیس واپس لیتی ہوں۔ مجھے ملزم کو ضمانت دینے اور بری کرنے پر کوئی اعتراض نہیں۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ملزم حسن زائد کی ضمانت منظور کر لی ،عدالت نے حسن زاہد کی 20، 20 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانت منظور کی 

ملزم حسن زائد کے خلاف تھانہ شالیمار میں دو مقدمات درج تھے۔

واضح رہے ٹک ٹاکر سامعہ حجاب ایک بیان میں کہہ چکی ہیں  کہ اگر حسن زاہد نامی شخص بغیر سزا جیل سے لوٹ آیا تو وہ اپنا بدلہ ضرور لے گا۔انہوں نے کہا کہ مجھے اب بھی جب حسن جیل میں ہے، اس سے خوف آتا ہے اور اگر اسے سزا نہیں ہوتی تو وہ چھوٹ کر آئے گا اور مجھ سے اپنا بدلہ ضرور لے گا۔