سٹی 42: پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد میں اضافہ جاری ہے ۔
جنوبی خیبر پختونخوا کے اضلاع لکی مروت اور شمالی وزیرستان سے 2 نئے پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ، نیشنل ای او سی کے مطابق رواں سال پاکستان میں پولیو کے مجموعی کیسز کی تعداد 26 ہو گئی،پولیو لاعلاج بیماری ہے جو عمر بھر کی معذوری کا باعث بن سکتی ہے،ہر مہم میں پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلائیں، وائرس کی روک تھام کیلئے خیبر پختونخوا میں اعلیٰ معیار کی پولیو مہم جاری ہے، پولیو مہمات بچوں کو اس لاعلاج بیماری سے محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں،جنوبی خیبرپختونخوا، باجوڑ اور اپر دیر میں آج سے پولیو مہم کا آغاز کردیاگیا ، رواں ہفتے کی مہم میں 16 لاکھ 85 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
والدین ہر مہم میں 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں۔