سٹی 42: پنجاب میں خواتین کے سب سے بڑے سپورٹس ایونٹ پنک گیمز کی تیاریاں شروع ہوگئیں
پنک گیمز اور کھیلتا پنجاب گیمز کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا گیا،ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے اجلاس کی صدارت کی
اجلاس میں پنک گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے،اجلاس میں ڈائریکٹر سپورٹس رانا ندیم انجم اور ڈائریکٹر ایڈمن عابد شوکت اورنشترپارک سپورٹس کمپلیکس کے تمام ایڈمنسٹریٹرز شریک ہوئے
ڈی جی سپورٹس خضرافضال نے کہا تمام ڈویژن میں نومبر کے پہلے ہفتہ میں ٹیموں کے ٹرائلز ہوں گے، پنجاب کے تمام ڈویژن سے3 ہزار سے زائد خواتین کھلاڑی شریک ہوں گی، کھیلتا پنجاب پنک گیمز کا انعقاد نومبر کے دوسرے ہفتہ میں ہوگا، پنک گیمز کا انعقاد خواتین سپورٹس کی ترقی کیلئے اہم ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App