ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے مختلف علاقوں سے خاتون سمیت4 افراد کی لاشیں برآمد

لاہور کے مختلف علاقوں سے خاتون سمیت4 افراد کی لاشیں برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری :لاہور کے مختلف علاقوں سے خاتون سمیت 4 افراد  کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

 ایدھی ترجمان  کے مطابق لاری اڈا  میں مینار پاکستان فلائی اوور کے قریب 45 سالہ نامعلوم خاتون مردہ حالت میں ملی،اچھرہ  میں شمع اسٹاپ کے قریب سے 40 سالہ نامعلوم شخص فٹ پاتھ کنارے مردہ پایا گیا۔فیصل ٹاؤن میں کوٹھا پنڈ کے قریب 17 سالہ نوجوان نشے کی زیادتی سے جاں بحق ہوا،گلشن راوی کے علاقے میں 55 سالہ شخص بھی نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوگیا۔

ایدھی کے مطابق تمام لاشوں کو ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔