ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جلالپور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ سیلاب کی نذر

جلالپور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ سیلاب کی نذر
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:جلالپور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ سیلاب میں بہہ گیا۔

پولیس حکام کے مطابق جلالپور پیروالا کے قریب سیلابی پانی میں ملتان سکھر ایم فائیو (M-5) موٹروے کا ایک حصہ بہہ  جانے کے بعد موٹروے کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ اوچ شریف روڈ پر شگاف سے موٹروے کو شدید نقصان ہوا، این ایچ اے نے موٹروے پل کی مرمت کی کوشش کی مگر تیز بہاؤ کے باعث کام روک دیا گیا۔

حکام کے مطابق جلالپور شہر کو بچانے والے بند پر پانی کا دباؤ مسلسل کم ہو رہا ہے جبکہ دریائےچناب کے پانی میں کمی ہونے کے بعد شجاع آباد کے زیرِ آب علاقوں میں بھی پانی اترنے لگا ہے۔

دوسری جانب اوچ شریف روڈ کے شگاف سے درجنوں بستیاں متاثر ہوئیں جبکہ لوگوں کو اور املاک کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔