(احمد منصور )سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے علاقہ لکی مروت اور بنوں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 31 بھارتی اسپانسرڈ خارجی دہشت گرد جہنم واصل کر دئیے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 13 اور 14 ستمبر کو خیبر پختونخوا کے اضلاع لکی مروت اور بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف دو الگ الگ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کیے، جن میں مجموعی طور پر 31 خارجی دہشت گرد مارے گئے۔
لکی مروت میں کارروائی کے دوران خارجی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 14 بھارتی اسپانسرڈ خارجی دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ کسی بھی بھارتی سرپرست خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کی لعنت کو مکمل طور پرختم کیا جائےگا۔