سعید احمد :لاہور ایئرپورٹ رن وے کی مخصوص اوقات میں بندش کا آج آخری روزہے،رن وے بندش کے خاتمے کے لیے ائیرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے باقاعدہ نوٹم جاری کیا جائے گا۔
مون سون کے موسم میں پرندوں کی بھرمار کے باعث رن وے کو اڑھائی ماہ کے لیے مخصوص اوقات کار میں بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
لاہور ایئرپورٹ کویکم جولائی سے 15 ستمبر تک صبح کے اوقات میں بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھاجس کے تحت رن وے صبح 5 بجے سے 8 بجے تک بند رہا۔
ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق رن وے بندش کے خاتمے کے لیے ائیرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے باقاعدہ نوٹم جاری کیا جائے گا،اس کے علاوہ تمام ائیر لائنز کی جانب سے پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی کی تیاری بھی مکمل کرلی گئی ہے،ایئرلائنز انتظامیہ کو باقاعدہ نوٹم کا انتظارہے۔