پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت اساتذہ کی بھرتیوں کا اعلان

 پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت اساتذہ کی بھرتیوں کا اعلان
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریا ض :محکمہ خصوصی تعلیم میں 343 جونیئر اساتذہ کی بھرتیوں کا اعلان کردیا گیا،بھرتیاں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت کی جائیں گی۔
تفصیلا ت کے مطا بق محکمہ خصوصی تعلیم میں 343 جونیئر اساتذہ کی بھرتیوں پر کام شروع کردیا گیاہے ،ڈائریکٹوریٹ آف سپیشل ایجوکیشن نے سیکرٹری خصوصی تعلیم کو بھرتیوں کیلئے باقاعدہ لیٹر لکھ دیاہے ،جونیئر سپیشل ایجوکیشن ٹیچر خصوصی بچوں کو پڑھانے کیلئے رکھے جائیں گے۔

اس کے علا وہ جونیئر اساتذہ کی بھرتی گریڈ 16 میں کی جائے گی ،بھرتیاں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت کی جائے گی۔