لاہور: جسم سے باہر دل والا انوکھا بچہ انتقال کرگیا

لاہور: جسم سے باہر دل والا انوکھا بچہ انتقال کرگیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لاہور کے چلڈرن اسپتال میں زیرعلاج مظفر گڑھ کا جسم سے باہر دل والا بچہ انتقال کرگیا۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق بچے کے جسم میں انفیکشن پھیل گیا تھا جس کی وجہ سے وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب کو بھی بچے کی موت پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔

چند روز قبل مظفرگڑھ کے ضلعی ہیڈکوارٹر اسپتال میں ٹبہ کریم آباد کے رہائشی قاسم کے ہاں ایسے انوکھے بچے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا دل سینے سے باہر نکلا ہوا تھا۔

ڈاکٹروں کے مطابق نومولود کا دل نارمل حالت میں کام کررہا تھا جس کے بعد بچے کو آپریشن کیلئے چلڈرن اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔