گھوڑا چوک ڈیفینس موڑ فلائی اووراکتوبر میں کھول دیں گے،محسن نقوی

Mhsin Naqvi, Ghora Chowk Flyover lahore, Crime in Lahore, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دُرنایاب:  وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ فلائی اوور کا دورہ کیا اور گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ فلائی اوور پر تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔
اس دورہ کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور، گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ فلائی اوور پر تعمیراتی کام جلد مکمل کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ لاہور میں جرائم کی شرح کم کرنے پر کام کررہے ہیں۔اگر آپ کہیں تو اگلے مہینے لاہور کا کرائم  کم کروا سکتے ہیں تو بے وقوف بنانا مشکل نہیں ہے، کرائم واقعی ہورہا ہے۔

وزیراعلیٰ  نے بتایا کہ صحافیوں کی فلاح کے لیے کچھ کام کررہا ہوں۔حقیقی صحافیوں کیلئے ایسا کام کرکہ جانا چاہ رہا ہوں جو کسی ایسوسی ایشن کے بغیر ہوگا۔میرا وعدہ ہے صحافی بہت محنت سے کام کرتے ہیں ان کیلئے کام کرنا بہت مشکل ہے اور وہ کس طرح سے گزارا کررہے ہیں۔

محسن نقوی نے لاہور کے عوام کو خوشخبری سنائی کہ  گھوڑا چوک ڈیفینس موڑ فلائی اوور کو مکمل کر کےاکتوبر میں ٹریفک کیلئے کھول دیں گے۔