نشتر کالونی، نوجوان کی محبوبہ کو گولی مارنے کے بعد خود کشی

نشتر کالونی،نوجوان،محبوبہ،قتل،خودکشی،سٹی42
کیپشن: Rescue 1122,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری) نشتر کالونی میں بائیس سالہ نوجوان نے شادی سے انکار پر تین بچوں کی ماں کو گولی مار کر خودکشی کرلی ، پولیس نے خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا -

افسوسناک واقع نشترکالونی کی حدود میں پیش آیا ،پولیس کے مطابق سلیم غیر شادی شدہ جبکہ تہمینہ تین بچوں کی ماں ہے ، چند روز قبل اہل علاقہ نے معاملہ نمٹا کر دونوں خاندانوں کے درمیان صلح کروائی تھی لیکن سلیم نے تہمینہ کو آخری بار ملنے کے بہانے گاؤں سے باہر بلایا جہاں کھانا کھانے کے بعد سلیم نے پستول نکال کر پہلی گولی تہمینہ پر چلائی جس کے بعد اپنی کی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

پولیس نے تہمینہ کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا ہے -پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے بیان اور دیگر شواہد کی روشنی میں مزید تفتیش بھی جاری ہے البتہ سلیم کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے۔