ڈینگی کے ٹیسٹ کرانے کے لئےقیمت مقرر

Dengue Test Prices issued
کیپشن: Dengue Test Prices
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسلام آباد میں ڈینگی ٹیسٹ کے لیے یکساں ریٹ مختص کر دئیے گئے،اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

 اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی نے ڈینگی ٹیسٹ کی قیمت مقرر کر دی۔ ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی نے ڈینگی ٹیسٹ کے ریٹ کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق نوٹیفیکشن کے مطابق تمام نجی ہسپتال اور لیبارٹریوں میں ڈینگی ٹیسٹ 1800 روپے کر دیا گیا۔ ڈینگی ٹیسٹ کا ریٹ مقرر کرنے کا فیصلہ تمام اشتراک داروں کی مشاورت سے کیا۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ نجی ہسپتال اور لیبارٹریاں ڈینگی ٹیسٹ کے ریٹ آویزاں کرنے کی پابند ہوں گی۔ جب کہ ٹیسٹ رپورٹ میں مشین، کٹ اور انفرادی پیچ نمبر کا اندراج لازمی قرار دے دیا۔

ڈینگی ٹیسٹ کے زائد ریٹ وصول کرنے والے ہسپتال اور لیبارٹری کے خلاف اقدام ہو گا ،ہدایت پر عمل نہ کرنے والے ہسپتالوں اور لیبارٹریوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer