ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان،بڑی خبر آگئی

Patrol Prices
کیپشن: Patrol Prices
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:مہنگائی سے ستائے عوام کو حکومت کی جانب سے ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 16 ستمبرسے کم ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت 9.62 روپے کم ہوکر 235.98 روپے سے 226 روپے تک ہو سکتی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 3.04روپے اضافے کے بعد 247.26 سے بڑھ کر 250.30 روپے ہو سکتی ہے۔

انڈسٹریل ذرائع کے مطابق یکم ستمبر سے ڈیزل کی قیمت 15فیصد بڑھی ہے، یعنی 6.46 روپے بڑھ کر 133.93 سے 140.38روپے فی لیٹر ہوگئی تھی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ایکسچینج ریٹ میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے جو 217.81 سے بڑھ کر 225.63روپے ہوا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر کسٹم ڈیوٹی میں 18.74 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔