ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی حکومت کا ایک اور بڑا فیصلہ

Federal Govt
کیپشن: Federal Govt
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے ایم کیو ایم کارکنوں کی لاشیں ملنے کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیرداخلہ رانا ثنااللہ اور وفاقی وزیر ایاز صادق نے ایم کیوایم رہنماؤں سے ملاقات کی، وفاقی وزرا نے ایم کیو ایم رہنماؤں امین الحق اور خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی اور یقین دہانی کرائی کہ وفاقی حکومت ایم کیوایم کارکنوں کی موت کی تحقیقات یقینی بنائے گی۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کی لاشیں ملنے کے واقعے کی مذمت کرتا ہوں، سندھ حکومت سے مل کر واقعے کی تحقیقات کروائیں گے اور ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

دوسری جانب ایم کیو ایم کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز سے اب تک ایم کیو ایم کے 3 لاپتہ کارکنان کی لاشیں مل چکی ہیں، تینوں کارکنان کی لاشیں سندھ کے مختلف علاقوں سے ملیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ لیاری سیکٹر کے کارکن عابد عباسی کی لاش نوابشاہ  اور شاہ فیصل سیکٹر کے کارکن وسیم راجو کی لاش میرپورخاص سے ملی جبکہ گزشتہ روز عرفان بصارت کی لاش سانگھڑ سے ملی تھی, تینوں کارکنان 2015 سے 2016 کے درمیان کراچی سے لاپتہ ہوئے تھے