ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دہشتگردی کا مقدمہ، ملزم کو عمر قید و جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے،آئی جی اسلام آباد

دہشتگردی کا مقدمہ، ملزم کو عمر قید و جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے،آئی جی اسلام آباد
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے دہشتگردی کے مقدمے میں جے آئی ٹی کو بیان ریکارڈ کروا دیا ہے۔

آئی جی اسلام آباد کے مطابق مقدمہ انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کی دفعہ 7 کے تحت قائم اور سنگین نوعیت کا ہے، ملزم کو کم سے کم 5 سال، زیادہ سے زیادہ عمر قید و جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔

سرکاری ملازم کوڈرایا دھمکا کر قانونی فرائض کی انجام دہی سے روکنا سنگین جرم ہے، منصوبہ بندی تحت پولیس افسران اور معزز عدلیہ کی ایک جج کو ڈرایا اور دھمکایا گیا ہے۔عمل غیرقانونی ریلی کےدوران مکمل ہواجب اسلام آباد میں دفعہ144 نافذ کیا گیا تھا۔

آئی جی اسلام آباد کے مطابق اس غیرقانونی عمل کا نوٹس لیتے ہوئے مجسٹریٹ نے شکایت کی،مجسٹریٹ کی شکایت پرملزم کے عمل پرقانونی کارروائی کا آغازہوا،اس عمل کےسنگین نتائج مرتب ہوسکتے ہیں اوراسے پوری سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer