ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈاکو سے لڑنے والی خاتون ملازمہ کیساتھ کیا ہوا؟ ویڈیو منظرعام پر

ڈاکو سے لڑنے والی خاتون ملازمہ کیساتھ کیا ہوا؟ ویڈیو منظرعام پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) معاشرے میں چوری، ڈکیتی، زہزانی اور اس جیسی دیگر لرزہ خیزواردتوں میں کبھی کبھار ملزم قتل کرتے ہوئے بھی نہیں گھبراتے اور کبھی ان کو ایسا عمل کرنا خاصاً مہنگا بھی پڑتا ہے، ایک ایسے ہی واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں خاتون ملازمہ کی ڈکیتی کرنے والے ڈاکو کے ساتھ ہاتھاپائی ہوئی۔

تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سٹور میں موجود خاتون ملازمہ نے ڈکیتی کی کوشش کیسے ناکام بنائی، اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے خاتون ملازمہ نے ڈاکو کو قابو کیا مگر بدلے میں اس کو نوکری سے معطل کردیا گیا، یہ امریکی ریاست الینوائے میں پیش آیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ 5 ستمبر کو راک فورڈ کے ایک سب وے سٹور پر پیش آیا، سٹور کی ملازمہ  ارسیلی سوٹیلو سٹور کے روزمرہ کاموں میں مشغل تھی کہ ایک ڈاکو نے آکر اس سے اسلحے کے روز پر رقم کا مطالبہ کیا، وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سب وے ملازمہ ارسیلی سوٹیلو کاؤنٹر کے پیچھے کھڑے ڈاکو سے جواں مردی سے مقابلہ کررہی ہے ڈاکو نے اس کا پرس چھیننے کی کوشش کی۔

اسی ہاتھا پائی کے دوران ڈاکو کے ہاتھ سے اس کا پستول گر جاتا ہے جسے موقع پاکر ارسیلی اٹھا لیتی ہے اور اسی پستول سے ڈاکو کے سر پرحملہ کرتی ہے،تاہم بعد ازاں ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتا ہے، خاتون ملازمہ نے میڈیا کو بتایا کہ میں نے ڈاکو سے کہا کہ میرے پاس پیسے نہیں ہیں جس پر ڈاکو نے جواب دیا کہ اس سے پہلے کہ میں تمہیں گولی ماروں مجھے سب کچھ دے دو۔

اپنی جان کی پرواہ نہ کرنے والی بہادر خاتون کو سب وے اسٹور انتظامیہ نےملازمت سے معطل کردیا ہے ، انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی کیمرے کی ویڈیو کیسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی اور کس نے کی۔

خاتون ملازمہ کا مزید کہناتھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ یہ ویڈیو کب اور کیسے لیک ہوئی،سب وے اسٹور انتظامیہ نے خاتون کو کہا کہ وہ اس وقت تک ملازمت نہیں  آسکتی جب تک واقعے کی تمام ویڈیوز سوشل میڈیا سے ہٹائی نہیں جاتی۔

 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer