اداکارہ درفشاں دلہن بن گئیں؛ تصاویر وائرل

اداکارہ درفشاں دلہن بن گئیں؛ تصاویر وائرل
کیپشن: dure fishan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی ) خوبصورت اداکارہ درفشاں کے حال ہی میں ہونے والے برائیڈل شوٹ سے تصاویر منظر عام پر آئی ہیں، منظرعام پر آنے والی ان فوٹوز میں اداکارہ کو دلہن کے روپ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ درفشاں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی مقبول ہوگئیں، حال ہی میں ہونے والے برائیڈل شوٹ سے تصاویر منظر عام پر آئی ہیں،درفشاں کی جانب سے ان کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر شیئر کی گئی ہے،اس تصویر میں اداکارہ درفشاں کو ایک عروسی جوڑے میں دلہن بنے دیکھا جاسکتا ہے۔

تصویر میں اداکارہ نے سنہرے رنگ کا عورسی جوڑا پہنا ہوا ہے جبکہ ان کا دلہن کا انداز بہت پرکشش نظر آرہا ہے،اس سے قبل بھی اداکارہ کی جانب سے اپنے شوٹ کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کرائی گئی تھیں،ان تصاویر میں اداکارہ کو لال رنگ کے عروسی جوڑے میں دیکھا جاسکتا ہے،درفشاں کے اس برائیڈل فوٹو شوٹ کو مداح خوب پسند کررہے ہیں۔

اداکارہ نے ایک اور پوسٹ میں پردیس ڈرامے کے ساتھی اداکار عفان وحید کے ہمراہ تصویر شیئر کی جس میں دونوں فنکاروں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے،اداکارہ نے عفان وحید کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کی رہنمائی نہ ہوتی تو میں اتنا اچھا پرفارم نہ کرپاتی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer