حمزہ علی عباسی ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئے

حمزہ علی عباسی ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئے
کیپشن: Hamza Ali Abbasi
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی: معروف اداکار، میزبان حمزہ علی عباسی اپنی نئی وائرل ویڈیو میں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے تنقید کی زد میں ہیں۔

حمزہ علی عباسی کی اہلیہ اور سابق اداکارہ نیمل خاور کی جانب سے اپنی انسٹا اسٹوری پر شوہر حمزہ علی عباسی اور بیٹے مصطفی عباسی کی نئی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں حمزہ علی عباسی کو اپنے بیٹے کے ساتھ خوشگوار موڈ میں وقت بِتاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں حمزہ علی عباسی گٹار بجا رہے ہیں اور ساتھ میں کچھ گا بھی رہے ہیں۔ نیمل کی جانب سے ساونڈ آفکر کے ویڈیو لگائے جانے کے سبب یہ تو سنائی نہیں دے رہا ہے کہ حمزہ علی عباسی کیا گا رہے ہیں مگر انہیں گٹار بجاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

 نیمل کا اس ویڈیو کے کیپشن میں کہنا ہے کہ مصطفی اپنے بابا کے ساتھ گٹار ٹائم انجوائے کر رہا ہے۔ حمزہ علی عباسی کے گٹار بجاتے ہوئے ویڈیو کو سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے خوب شیئر کیا جا رہا ہے۔

 اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں بے شمار کمنٹس کیے جا رہے ہیں جس میں کئی انٹرنیٹ صارفین حمزہ علی عباسی کو گٹار بجانے پر سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔