کورونا پابندیوں میں نرمی :مارکیٹس رات 10بجے تک کھولنے کا فیصلہ

 کورونا پابندیوں میں نرمی :مارکیٹس رات 10بجے تک کھولنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  سندھ حکومت نے کورونا کے باعث عائد پابندیوں میں نرمی کردی   نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی  میں صرف اتوار کو مارکیٹیں بند رکھی جائیں گی، ہفتے کے چھ روز مارکیٹیں رات10بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔

   سندھ حکومت نے کورونا کے باعث عائد پابندیوں میں نرمی کردی ،  کراچی  میں صرف اتوار کو مارکیٹیں بند رکھی جائیں گی، ہفتے کے چھ روز مارکیٹیں رات10بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی ،انڈور ڈائننگ بھی کھول دی، انڈور ڈائننگ کی رات 12 بجے تک اجازت ہوگی۔  انڈور شادی سمیت دیگر تقریبات کی بھی اجازت دے دی،  انڈور شادی سمیت دیگر تقریبات میں 200 افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی جبکہ اوپن ایئر میں شادی سمیت دیگر تقریبات میں 400 افراد شامل ہوسکیں گے۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں 50 فیصد جبکہ ٹرینوں میں70 فیصد مسافروں کو سفر کی اجازت ہوگی۔

مارکیٹوں، شاپنگ مالز، دکانوں پر ایس او  پیز کا جائزہ لینے کیلئے ٹیمیں وزٹ کریں گی، گھروں سے کام کرنے کی کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے اور اب دفاتر میں 100 فیصد عملہ کام کرسکے گا۔

 دوسری جانب این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے بتایا کہ 16 ستمبر سے50 فیصد حاضری کیساتھ تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ  صورتحال بہتر بھی ہوئی اور خطرہ ختم نہیں ہوا۔ وفاقی  وزیرتعلیم نے بھی ٹویٹ کیا کہ16 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں گے۔

اسد عمر نے کہا کہ مکمل ویکسی نیشن نہ کرانےوالے30ستمبر سےفضائی سفر نہیں کرسکیں گے۔ ،شاپنگ سنٹرز میں بھی داخلہ  بند، ہوٹل اور گیسٹ ہاؤس میں بکنگ بھی نہیں کراسکیں گے۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ اب پابندیاں ان افراد پر لگائی جائیں گی جو کورونا کی ویکسین نہیں لگوا رہے۔

شہروں کے درمیان ٹرانسپورٹ بھی چل سکے گی،آؤٹ ڈور ڈائننگ رات 12بجے تک ہوسکے گی،انڈورڈائننگ پر پابندی برقرار ہے، ویکسی نیشن کرانےوالوں کو پارک اور جم جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ لاہور، فیصل آباد، ملتان اور سرگودھا سمیت چھ اضلاع میں کورونا کی پابندیاں میں 22ستمبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں بھی بندشیں قائم رہیں گی۔ انٹرسٹی بس سروس کےلیے 50فیصد سواریوں کے ساتھ اجازت ہوگی۔ حکومت کی کوشش ہے کہ حالات کو معمول پر لے کر آئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے 24اضلاع میں 4ستمبر کوکچھ بندشیں لگائی تھیں۔ 24اضلاع میں سے 18 میں بہتری نظر آرہی ہے۔ 6اضلاع میں انتہا درجے کی بندشیں قائم رہیں گی۔  6اضلاع میں آؤٹ ڈورڈائننگ کاٹائم بڑھاکر 10 بجےتک کیا جا رہا ہے۔