ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ مہوش حیات بھی کرپشن کے خلاف میدان میں آگئیں، ویڈیو وائرل

اداکارہ مہوش حیات بھی کرپشن کے خلاف میدان میں آگئیں، ویڈیو وائرل
کیپشن: اداکارہ مہوش حیات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کرپشن کے خلاف کوششوں پر نیب کی کاوشوں کی تعریف، امیدہے پاکستان کا ہر شہری کرپشن کے خلاف اپنا کردار ادا کرے گا۔ اداکارہ مہوش حیات کی ٹویٹر پر جاری کردہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق مہوش حیات نے ویڈیو  میں مزید کہا ہے کہ’کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے اس کا کرپشن سے پاک ہونا بہت ضروری ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ یہ ویڈیو مہوش حیات کے اپنے اکاؤنٹ سے شیئر نہیں کی گئی بلکہ نیب کے ایک افسر نے ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری کی گئی۔

نیب کا کہنا ہے کہ انہوں نے مہوش حیات سمیت پانچ، چھ سلیبریٹیز سے رابطہ کیا ہے اور ان سے کرپشن کے خلاف لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کی درخواست کی ہے۔ جس پر مہوش حیات نے یہ ویڈیو انہیں بھیجی ہے۔  تاہم سوشل میڈیا صارفین اور صحافیوں کی جانب سے طرح طرح کے تبصرے دیکھنے میں آئے ہیں۔