سونے کی قیمت میں اضافہ

سونے کی قیمت میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہزاد خان ابدالی ) منگل کے روز شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا، دن کے اختتام پر سونے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، خواتین صارفین کہتی کہ سونا اب بھی بہت مہنگا مزید سستا ہونا چاہیئے۔

صوبائی دارالحکومت کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔ منگل کے روز تجارتی سرگرمیاں کے آغاز پر سونا 400 روپے مہنگا ہوا جبکہ دن کے اختتام پر سونے کی قیمت 300 روپے کم ہوئی۔ دن کے اختتام پر سونے کی قیمت میں مجوعی طورپر 100 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔ 

جس کے بعد خالص 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 14 ہزار700  روپے رہی جبکہ بایئس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 5 ہزار 300 سو روپے رہی۔ اکیس قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 625 روپے کا رہا اور چاندی کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا چاندی کی 1300 روپے فی تولہ قیمت برقرار رہی۔

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی اور انٹر بینک میں ڈالر 9 پیسے مہنگا ہو گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 166 روپے 26 پیسے پر بند ہوا۔ 

کاروباری اور تاجر برادری کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ ملکی معیشت کے لئے خطرناک ہے اس لئے اسٹیٹ بینک کو ڈالر کی قدر کو مستحکم کرنے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔