(فہدبھٹی)لاہور کے علاقےباغبانپورہ میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا، ملزم عمران نے طاہرہ کے سر پر بھاری چیز مار کر قتل کیا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا.
تفصیلات کے مطابق باغبانپورہ میں گھریلوناچاقی پرشوہرکےہاتھوں بیوی قتل ہوگئی، 40سالہ طاہرہ کوشوہر عمران نےسرپربھاری چیزمارکرقتل کیا،پولیس نے ملزم عمران کوگرفتارکرلیا،آلہ قتل برآمدکرلیا، ملزم عمران نشےکاعادی،اکثرگھرمیں لڑائی جھگڑارہتاتھا،پولیس نے خاتون کی لاش کومردہ خانے متنقل کردیا، ملزم سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
عصر حاضر میں لرزہ خیز وارداتوں کا ہونا معمول بن چکا ہے، سگے بہن، بھائی اور عزیز واقارب ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہوچکے ہیں، مغلپورہ میں چچا نے چھریوں کے وار سے بھتیجی کو قتل دیاتھا۔شہر میں قتل وغارت اور مختلف جرائم میں اضافہ معمول بن چکا ہے اور پولیس ایسے عناصر کو عبرتناک انجام تک پہنچانے کے لئے سرگرم ہے۔ لاہور پولیس نے شہر میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل اور زخمی کرنے والے ایک سے زائد گروہوں کی تصدیق کی۔ سرعام فائرنگ سے خوف وہراس پھیل چکا جبکہ شاہراہیں، گلیاں اور محلےغیر محفوظ ہوکر رہ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ پنجاب پولیس پر حکومت کی نوازشات اور سب سے زیادہ وسائل ہونے کے باوجود لاہور سمیت صوبے بھر میں ڈاکووں اور چوروں کی لوٹ مار گذشتہ سال کی نسبت دگنی ہو گئی،بزدارسرکارکے محفوظ پنجاب کے دعوے اُلٹ ثابت ہونے لگے ہیں۔باقی محکموں سے تنخواہیں اضافی ہونے اور سواکھرب سے زائد کابجٹ ہونے کے باوجودپھربھی پولیس شہریوں کوتحفظ دینے میں ناکام ، پولیس کے اعدادوشمارکے مطابق پنجاب میں روزانہ11افراد کوبے دردی سے قتل کیاجارہاہے۔