بیگم کلثوم نواز کی قل خوانی میں صرف خاندان کے افراد شرکت کریں گے: شہباز شریف

بیگم کلثوم نواز کی قل خوانی میں صرف خاندان کے افراد شرکت کریں گے: شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے کارکنا ن کو سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی قل خوانی میں شرکت سے روک دیا۔

پارٹی کارکنا ن کو سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی قل خوانی میں شرکت سے روکتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کارکنان اپنے اپنے علاقہ میں قران خانی کرائیں، جاتی مرا میں بیگم کلثوم نوازکی قل خوانی میں صرف خاندان کے افراد شرکت کریں گے، شریف فیملی ان تمام افراد کا شکریہ ادا کرتی ہے جنہوں نے مشکل کی اس گھڑی میں ہماری ڈھارس بندھائی۔

 واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی قل خوانی کل (اتوار کو) جاتی امرا میں نمازعصر سے مغرب تک ہو گی۔

Shazia Bashir

Content Writer