نبیل ملک : پی آئی اے کی جانب سے چند روز قبل متعارف کرایا جانے والا نیا سافٹ وئیر سسٹم کام کے بوجھ کی وجہ سے بیٹھ گیا،مسافروں کو ٹکٹوں کے اجرا میں دشواری کا سامنا،تکنیکی ماہرین کی ٹیم سسٹم ٹھیک کرنےمیں مصروف ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے کے تکنیکی ماہرین کی ٹیم سافٹ وئیر سسٹم میں خرابی دور کرنے میں مصروف ، سسٹم خراب ہونے سےلاہور سمیت پاکستان بھر میں ٹکٹوں اور بورڈنگ کارڈز کا اجرا تاخیر کا شکار ہو گیا ہے، پی آئی اے عملے سمیت مسافروں کو سخت مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے،انتظامیہ کے مطابق سسٹم کو مکمل طور پر فعال بنانے کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں ۔
علاوہ ازیں مسافروں کو پی آئی اے انتظامیہ سے پہلے بھی کافی شکایات ہیں، ان شکایات پر قابو پا نے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے وسائل کا مو ثر استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ مسافروں کی شکایات کو دور کیا جا سکے۔